منگل - 4 اکتوبر - 2022

نیدرلینڈ: پاکستانی سفارتخانہ کے قائم مقام سفیر اعزاز خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر سہیل بھٹی کی ملاقات ہالنڈ سے بیورو چیف منصور احمد کی رپورٹ

تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر سہیل بھٹی نے قائم مقام سفیر عزاز خان کو اضافی چارج لینے پر مبارکباد پیش کی. یورپ باالخصوص نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا. نیدرلینڈز میں پاکستان تحریک انصاف کے سنئر رہنما بابر سہیل بھٹی نے پاکستان کے قائم مقام سفیر جناب اعزا خان سے ایک خیر سگالی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب بابر نے سفر کے

 متعلق بات کرتے ہوئے سفیر کو بتایا کہ یورپ سمیت نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانیوں کو سفر کے دوران مہنگی دوسرے ملکوں سے  پی آئی اے کی مہنگی فلائٹ لینی پڑتی ہے جو مالی اعتبار سے مہنگی اور سفر کے دوران مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے جناب اعزاز خان سے گزارش کی کہ نیدرلینڈز سے پی آئی اے کا آپریشن شروع کیا جائے تاکہ وطن جانے والے مسافروں کو آسانیاں ہوں۔

اعزاز خان نے یقین دہانی کرواءی کہ اس سلسلہ میں تمام کوششیں بروئے کا ر لائی جائیں گی -پی آئی اے کے خسارے کی وجہ سے اس پر فیالفور عمل مشکل ہے ہم ڈچ حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں (کے ایل ایم ) ائیر لائن پاکستان کے لئے شروع کی جائے گی اور اس پر جلد عمل درآمد کا آغاز جلد ہو جائے گا۔۔اسکے علاوہ مطالبہ کیا گیا کہ نادرہ کو کہا جائے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے یہاں کچھ بنکوں کے لئے بایو میٹرک کا سلسلہ شروع ہونا چاہئے۔یہ بایو میٹرک ایمبیسی کے زریعے ہوتو بہت اچھا ہوگا۔سفیر پاکستان نے یقین دلایا کہ ہم اسپر کام کر رہے ہیں

بابر سہیل بھٹی نےان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوش آئند ہے.

بابر سہیل بھٹی نے قائم مقام سفیر کو مزید بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ نیدرلینڈز میں پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کے لئے ایک کرکٹ کلب کا آغاز کررہے ہیں جس کے ذریعے نئ نسل کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مدد ملے گی۔
کرکٹ کلب کی کامیابی کے لئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعزاز خان نے بابر سہیل بھٹی، ڈاکٹر سجاد اور منصور احمد سمیت ان کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
قائم مقام سفیر نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ جولائی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہالینڈ کے سفر کے دوران ان کا بھرپور خیر مقدم کیا جائے اور کھیل کے دوران مکمل دل جوئی کی جائے۔
میٹنگ ایک خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی

جناب اعزاز خان اور پی ٹی آئی کے رہنما بابر سہیل بھٹی کی اس ملاقات کو پاکستانی کمیونٹی میں سرا ہا جا رہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ دیار غیر میں ان کے دیرینہ مطالبات پورے ہو جائیں گے۔

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔