پیر - 3 اکتوبر - 2022

نیم حکیم خطرہ جان؟کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دریافت ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ولید بن مشتاق کا ادارتی نوٹ

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین دریافت ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔یہ تاثر کے کورونا سے بچاو کے لیےکلوروکوئن کھائیں بلکل غلط ہے۔ FDA نے Chloroquineکی صرف تجرباتی طور پر کورونا کے مریضوں پر ٹیسٹ کی منظوری دی ہے۔ یہ ہرگزکورونا سےپھیلنے والی وباء سے بچاو کی دوا یا ویکسین نہیں ہے۔ اسے پیناڈول یا اینٹی ڈاٹ ویکسین سمجھ کر استعمال سے گریز کریں۔ ایف ڈی اے کے مطابق یہ دوا کورونا کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہو سکتی ہے لیکن ابھی اس بارے حتمی نتائج نہیں ملے۔ نہ یہ واضح ہے کہ کتنی مقدار میں کلوروکوئن مریض کو دی جا سکتی ہے۔لہذا ایف ڈی اے اس پر کام کر رہا ہے اور ماہرین کی ایک ٹیم اس پر ریسرچ جاری رکھے ہوئے ہے۔لہذا جلد بازی سے کام ہر گز نہ لیں۔ جن مریضوں کو بیماری لاحق نہیں وہ کسی ڈرگ کا استعمال نہ ہر گز نہ کریں۔ میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں پر یقین کرنے کے بجائے صرف ڈاکٹرز کے تجویز کرنے پر ہی کسی ڈرگ /دوا کا استعمال کریں۔ میڈیا پر کلوروکوئن کھانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ہر گز عمل نہ کریں۔ خدارا کسی نئی وباء کو دعوت نہ دیں اور نے تکے تجربات کرنے کے لیے بنا سوچے سمجھے کوئی ڈرگ استعمال نہ کریں۔
نیم حکیم خطرہ جان؟ اس لیے جان اپنی جان کی حفاظت کیجیے۔ ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ڈاکٹری نسخہ پر کسی بھی دوا کا استعمال کریں۔

یہ بھی چیک کریں

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ پاکستان بھر کے چینلز کی میڈیا ٹیمیں موٹر وے پہنچی پوئی ہیں۔ پروگرام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔