واہ کینٹ(بیورو چیف نسیم حیدر)ممبر کینٹ بورڈ واہ ملک احتشام اقبال کی کوششوں سے لالہ زار ٹو میں سوئ گیس کی فراہمی ۔۔افتتاح بدست ایم این آئے منصور حیات خان ۔
وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پارلیمانی سیکرٹری تیمور مسعود اکبر کی خصوصی شرکت ۔۔
ملک احتشام اقبال کی حصوصی دلچسپی پر غلام سرور خان نے لالہ زار ٹو اور ڈھوک اعوان وڈھوک قوقارہ کی سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کردیا ۔۔۔
منصور حیات خان نے دس کروڑ فنڈ کا اعلان واہ کینٹ کے وارڈز کے لیے اور اتنا ہی اعلان ملک تیمور مسعود اکبر نے بھی کیا ۔۔جبکہ ملک تیمور مسعود نے وارڈ نمبر 9 کے لیے پچاس لاکھ گرانٹ کا مزید اعلان کیا جبکہ منصور حیات خان کا کہنا تھا کہ انشاللہ آنے والے دوسال میں اس وارڈ کا کوئ علاقہ بجلی وگیس سے محروم نہیں رہے گا ۔۔۔ایک بڑے جلسے کے اختتام پر ملک احتشام اقبال نے آنے والے تمام معزر مہمانوں اور وارڈ 9 کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا
