پیر - 3 اکتوبر - 2022
اے۔پی۔پی

وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 02فروری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں،انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خصوصاً نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔اتوار کو اپنے ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ محب وطن قبائلی عوام کو ان کی قربانیوں،صبر اور استقامت کا پھل ہر صورت ملے گا، آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے اور پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔