پیر - 3 اکتوبر - 2022

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمن پرغداری کا مقدمہ دائرکرنے کااعلان

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا اعلان کیاہے۔

عمران خان کے مطابق فضل الرحمن نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔

روزنامہ امت کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ اتحادیوں اورپارٹی میں اختلافات کے حوالے سے کیے گئے سوالوں کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ دنیامیں کوئی ایسی جماعت نہیں جس میں گروپ بندی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی اس حوالے سے اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،اتحادیوں کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔