منگل - 4 اکتوبر - 2022

وزیر اعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات۔وزیر اعظم کی کرونا کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست

 اسلام آباد(ولید بن مشتاق سے)وزیراعظم عمران خان سےمعروف مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ۔ وزیراعظم نے مدارس میں علمائے کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل سے ملک میں کورونا وائرس کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مذہبی اجتماعات محدود کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔ وزیر اعظم کی درخواست پر مولانا طارق جمیل علمائے کرام سے ملاقاتیں کریں گے۔ حفاظتی تدبیر اپناتے ہوئے اس ملاقات میں وزیراعظم اور مولانا مولانا طارق جمیل نے مصافہ کرنے سے بھی گریز کیا

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔