منگل - 4 اکتوبر - 2022

وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کرگئے

زیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے, وہ آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر کے خلاف لڑنے والا شیر، ایک دوست، ہمارا ساتھی جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کی اور اس حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، نعیم الحق وزیراعظم کے قریبی دوست اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔