منگل - 4 اکتوبر - 2022
مہر مشتاق آئی جی سندھ

وفاقی حکومت نے گھٹنے ٹیک  دیے۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ منظور۔آئی  جی سندھ کلیم امام تبدیل ۔۔ آئی جی ریلوے مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ ہونگے

(اسلام آباد ولید بن مشتاق سے) وفاقی حکومت نے گھٹنے ٹیک  دیے۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ منظور۔آئی  جی سندھ کلیم امام تبدیل ۔۔ آئی جی ریلوے مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ ہونگے۔نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔۔ وفاقی حکومت نے آئی جی ریلوے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔ مشتاق مہر آئی جی سندھ سے پہلے آئی جی ریلوے پولیس تعینات تھے، انہیں کلیم امام کی جگہ آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے جبکہ کلیم امام کو آئی جی موٹروے پولیس بنادیا گیا ہے۔دوسری جانب کلیم امام کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کردیا گیا، کلیم امام پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، کلیم امام کو آج ہی آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کلیم امام کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے سندھ حکومت آئی جی کلیم امام کی تبدیلی کیلئے کوششیں کر رہی تھی، سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی تھیں تاہم اس کے باوجود انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تھا۔

کلیم امام سابقہ آئی جی سیندھ

 

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔