اتوار - 2 اکتوبر - 2022

– وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل سٹی (نیو بلیو ایریا) آباد کیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان. بیورو چیف اسلام آبادولید بن مشتاق کی رپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ۔ اس منصوبے کو "نیو بلیو ایریا” کا نام دیا جائے گا ۔ منصوبے کے لئے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے ۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کمرشل اسپیس دگنی کر دی جائے گی جبکہ جدید تعمیرات پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر کیا جائے گا جس سے دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔ نئے کمرشل شہر سے روزگار اور تعمیراتی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا ۔ منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے حاصل ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔

 

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔