منگل - 4 اکتوبر - 2022

وفاقی کابینہ کا مستحسن فیصلہ، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دیدی۔اسلام آباد سے بیورو چیف ولید بن مشتاق کی خوشخبری

اسلام آباد: ولید بن مشتاق سے۔وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دیدی۔
صحافیوں کے لیے اچھی خبر ۔ وفاقی حکومٹ کا بڑا فیصلہ ۔وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دیدی ہے۔بل کے تحت حکومت صحافیوں کوہراساں کرنےکےخلاف انکےتحفظ کویقینی بنایا جائے گا ۔کسی صحافی کو دھمکی دینے یا تشدد کا نشانہ بنانے پر فوری موثر تفتیش اور قانونی کارروائی ہوگی ۔بل کے مندرجات کے مطابق ہرصحافی کو زندگی اورصحت کی انشورنس فراہم کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔صحافیوں کی تربیت اوران کی انشورنس کیلئے جرنلسٹس ویلفیئراسکیم شروع کی جائےگی۔وفاقی حکومت صحافیوں کےتحفظ کے لیے 7رکنی کمیشن بھی قائم کرے گی جس کا سربراہ سپریم کورٹ کا سابق جج ہوگا۔کمیشن کو سول کورٹ کے برابر اختیارات ہونگے ۔کمیشن دستاویزات طلب کرسکےگا،بیان حلفی پر شہادتیں وصول کرسکے گا،گواہان کوطلب کرنےاوران سےحلف پر بیان لینے کا مجاز ہوگا۔وفاقی اورصوبائی حکومتوں،انٹیلی جنس ایجنسیوں اورکسی بھی ادارے سےمعلومات لے سکےگا۔صحافیوں کےتحفظ کےایکٹ کا اطلاق مسلح تصادم،داخلی تصادم اوردورامن میں بھی ہوگا۔

 

 

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔