منگل - 4 اکتوبر - 2022

ويل چیئر پر 52 ممالک کا سفر کرنے کے حوالے سے  مشہور 40 سال سے ویل چیئر پر معزوری کے شکار بزنس مین امجد صدیقی  کی سعودی عرب سے ہمیشہ کے لیے پاکستان  روانگی ،فیئر ویل کا انعقاد

ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں معروف بزنس میں 40 سال سے معذوری کا شکار رہنے والے امجد صدیقی کے اعزاز میں Farewell تقریب سجائ گئ ۔ جس میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز ،
سابقہ سعودی گورنر ( ظلم ریجن ) السيد العيد القبلان ، سعودی عرب کے سب سے بڑے چاولوں کے امپورٹر بزنس مین عمر بابكر سمیت دیگر سعودی اور پاکستانی بزنس مینوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے امجد صدیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ 40 سال سے ویل چیئر پر معذوری میں امجد صدیقی نے اپنی دیانتداری اور محنت سے نا صرف بزنس کمیونٹی میں شہرت حاصل کی بلکہ پاکستان کا نام بھی بلند کیا۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا معذوری میں رہنا بہت مشکل ہے لیکن امجد صدیقی نے تن تنہا 52 ممالک کا سفر کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ دیگر پاکستانی شہریوں سے زیادہ متحرک اور محنتی ہیں۔

تقریب سے سابقہ سعودی گورنر (ظلم ریجن) السید العید القبلان سمیت دیگر سعودی اور پاکستانی تاجروں نے امجد صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ کہ ویل چیئر پر ہوتے ہوئے امجد صدیقی ان لوگوں سے ہزار گناہ بہتر ہیں جو ہاتھ پاوں سلامت ہوتے ہوئے بھی مایوسی کا شکار رہتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا نہیں کرتے۔تقریب سے امجد صدیقی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا یہاں سے پاکستان جانے کے بعد بھی یہی کوشش ہوگئ کہ پاکستان کے لیے کام کروں اور پاکستانی بزنس میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکوں۔تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان سمیت پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کے صدر منیر احمد شاد کی طرف سے امجد صدیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئ اور سب نے کھڑے ہوکر تالیوں کے ساتھ امجد صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔میں دعا گو ہوں اور میری نیک خواہشات امجد صدیقی صاحب کے ساتھ ہیں کہ وہ پاکستان جاکر بھی اس محنت اور لگن کے ساتھ کوشش کرتے ہوئے پاکستان کے لیے کام کرتے رہیں۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔