اتوار - 2 اکتوبر - 2022

ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ اور محمود لطیف کی طرف سے ندیم اختر چوہدری صدر (پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل) کاسعودی عرب سفارت خانہ پاکستان ریاض میں استقبال

ریاض ( ناظم علی عطاری ) نديم احتر چوہدری صدر (پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل) نے سعودی عرب سفارت خانہ پاکستان ریاض کا دورہ کیا جہاں دونوں ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ اور محمود لطیف و دیگر آفیسران نے بہترین انداز سے استقبال کیا اور بہت عزت و محبت سے مہمان نوازی کی بعدازاں پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل کے اغراض ومقاصد اور پاکستان سمیت متعدد ملکوں کے اندر کام کے متعلق بات ہوئی اور بالخصوص سعودی عرب کے اندر موجود اوورسیز پاکستانیز کی باہمی تعاون سے کیسے مزید بہتر انداز سے خدمت کر سکتے ہیں اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی عبدالشکور شیخ اور محمود لطیف نے بہترین پروفیشنل اور خدمت کے جذبہ سے سرشار انداز میں ایمبیسی کی طرف سے ہر طرح کے لیگل تعاون کی یقین دہانی کروائی ندیم اختر چوہدری صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز دیگر آفسران اور عملے کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی ہر طرح کی خدمات کی یقین دہانی کروائی

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔