اتوار - 2 اکتوبر - 2022

پاکستانیوں کی معروف فلاحی تنظیم ” مجلس پاکستان ” کے زیراہتمام کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کی پروقار تقریب .ریاض سے ناظم علی بیورو چیف سعودی عرب کی رپورٹ

ریاض ( ناظم علی بیورو چیف سعودی عرب ) 5 فروری کے دن کو پاکستان اور دیگر ممالک میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے سعودی عرب کے دارالحکومت میں بھی اس کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے پاکستانیوں کی معروف فلاحی تنظیم ” مجلس پاکستان ” کے زیراہتمام کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اور ان کے اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف قاری نور حسن کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے پیش کیا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان بطور ریاست اور ہر پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہد آذادی کی حمایت کرتا ہے بے مثال قربانیوں سے عبارت کشمیریوں کی لازوال جدوجہد آذادی یقینا ایسی ہے کہ جس کی مثال قوموں کی تاریخ میں نہیں ملتی آذادی کے اس دیے میں پاکستان کا ہر فرد اپنے حصے کا تیل ڈالتا رہے گا سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آذادی کے لیے اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج کے دن اہل پاکستان اور دنیا کے انصاف پسند طبقات بھارت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر پر بھارتی جبروستم کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کو اپنی مرضی سے جینے کا حق دیا جائے مجلس پاکستان کے میاں حامد نے کہا کہ جب تک کشمیر کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات نہیں دلائی جاتی تب تک پاکستان خاموش نہیں رہے گا اور بھارت کا نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں چھپا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا تقریب سے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بھی لائیو خطاب کیا تقریب سے حافظ عبدالوحید ؛ ڈاکٹر ریاض چوہدری ؛ رانا عمر فاروق ؛ وقار نسیم وامق ؛ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی مکمل آذادی و خود مختاری تک جدوجہد کی شمع جلتی رہے گی

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔