بدھ - 1 فروری - 2023

پاکستانی خاتون تاجر سیدہ آمنہ نے 8 امریکی اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے



کراچی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان کی ابھرتی خاتون تاجر اور سماجی کارکن سیدہ آمنہ ناصر جمال نے امریکا میں8 اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے ہیں جن میں 7 چاندی اور ایک کانسی کا اسٹیوی ایوارڈ شامل ہے۔ منگل کو یہاں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امریکا میں ہر سال دنیا کے سب سے بڑے کاروباری ایوارڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔سیدہ آمنہ ناصر جمال کا انتخاب بزنس ان ویمن برائے 17 ویں سالانہ اسٹیوی ایوارڈز میں 3,500 سے زائد نامزدگیوں میں حتمی طور پر 8 اقسام کے لیے نامزد کیا گیا جو ایمپلائی آف دی ائیر خاتون ایگزیکٹیو ہیں۔سیدہ آمنہ نے تعلیم کے ذریعے انقلاب لانے کی مہم کی سربراہی کی۔اسٹیوی ایوارڈز کاروباری خواتین، ایگزیکٹیوز، ملازمین اور ان کی تنظیموں کے لیے دنیا کے اعلیٰ اعزاز ہیں۔خواتین میں کاروبار کے لیے ایوارڈز مشہور امریکی بزنس ایوارڈز اور بین الاقوامی بزنس ایوارڈز کے تخلیق کاروں کے ذریعہ تیار کیے گئے ہیں۔سیدہ آمنہ ناصر جمال نے اس موقع پر کہا کہ مستقل کوششوں اور لگن کے ساتھ بفضل تعالیٰ اس مقصد کے لیے اپنی این جی او کی شروعات کی اور خواتین میں تعلیم اور سماجی کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ان کے خیال میں خواتین کو معاشرے اور سیاست کے فعال ممبرز کی حیثیت سے حصہ لینے اور اپنی برادریوں کو پرامن بنانے کے لیے کام کرنے کی مہارت اور اعتماد دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا ضروری ہے کہ آپ کی طاقت کو دریافت کرنا ایک زندگی بھر کا عمل ہے۔ اپنی صلاحیت جاننے سے آپ کو ترقی حاصل ہوگی جیسے میں اپنی صلاحیت کا پتہ لگانے کے قابل ہوئی۔ محقق وکیل، مصنف، استاد اور کاروباری ہونے کی وجہ سے میری خدمات کے دوران یہ نتیجہ اخذ کیا کہ میں اپنی پانچ قوتوں یعنی مستقبل کے اسٹریٹجک تھیم، تخلیق کار، سیکھنے، انفرادیت اور نظریے پر بھی توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔