پیر - 6 فروری - 2023

پاکستانی ہائی کمیشن کے50 فیصد عملے کو بھارت چھوڑنے کا حکم

چین سے پٹنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے پچاس فیصد عملے کو واپس جانے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق بھارت نے اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن سے بھی 50 فیصد عملہ واپس بلوانے کا فیصلہ کرلیا اس فیصلے پرعملدرآمد آئندہ سات روز میں ہوگا۔

بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ اقدام اسلام آباد میں دو بھارتی اہلکاروں کی حراست کے بعد طیش میں آتے ہوئے اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کواس وقت گرفتارکرلیا گیا تھا جب انہوں نے تیزرفتارگاڑی چلاتے ہوئے ایک شہری کو ٹکرماردی تھی۔

انڈین اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور داوامو براہمو کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران حراست دونوں کے قبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کی تھی تاہم سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے بعد ازاں انھیں رہا کر دیا گیا جنہیں پاکستان نے نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا اور وہ چند روزقبل واہگہ بارڈرکے ذریعے بھارت روانہ ہوگئے تھے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔