
دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاٹیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ ایک روز قبل راولپنڈی میں ہوئے تھے۔
جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں حارث رؤف، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر عماد وسیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
عثمان شنواری اور عماد وسیم 24 جون کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔
دوسری جانب پی سی بی نے بتایا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹرز کو سیلف آئسولیشن کی ہدایت کردی گئی ہے۔