جمعرات - 2 فروری - 2023

پاکستان اورجنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ



اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جنوبی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.64 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوبی امریکا کے ممالک ارجنٹائن،برازیل اوریوراگوئے کو پاکستانی برآمدات کا حجم 50.462 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.64 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 55.65 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 22.89 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گذشتہ سال ستمبرمیں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 18.94 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2019-20 میں جنوبی امریکاکو پاکستانی برآمدات کا کل حجم 219.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں جنوبی امریکا کے ممالک سے 183.02 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 123.49 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ستمبر2020 میں جنوبی امریکاکے ممالک سے 36.92 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں، گذشتہ سال ستمبرمیں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 33.90 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔