پیر - 6 فروری - 2023
پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر ندیم اختر چوہدری اور میاں امجد حبیب کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے ملاقات

پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر ندیم اختر چوہدری اور میاں امجد حبیب کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے ملاقات

 ناظم علی عطاری:ریاض سعودی عرب

پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر ندیم اختر چوہدری اور میاں امجد حبیب نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ بھی موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کو فلاحی امداد سے متعلقہ امور ، خاص طور پر فوت شدگان پاکستانیوں کی میت کی وطن پہنچانے اور موجودہ کوویڈ 19 جیسی وباء کی وجہ سے مسائل کا شکار اوورسیز پاکستانیوں کو کھانے کیلئے راشن کی فراہمی کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ندیم اختر چوہدری صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب نے سفارتخانے کی طرف سے فراہم کردہ کاوشوں اور فلاحی خدمات کی بھر پور تعریف کی۔ سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے ندیم اختر چوہدری کی اوورسیز پاکستانیز کو دی جانے والی خدمات پیش کرنے پر سفارتخانے کی طرف سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز کو فلاحی خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل کی ملک و اداروں اوورسیز کیلئے کوششوں کو سراہا۔

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔