پیر - 3 اکتوبر - 2022

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے انتخابات 19 جنوری کو ہوں گے.

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے انتخابات 19 جنوری کو ہوں گے جس میں 9 ڈائریکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ پی بی سی سی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ انتخابات میں 22 جنرل کونسلر کے ممبران شرکت کریں گے جس میں سے 3 سال کےلئے 9 ڈائریکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخابات میں جس دن ڈائریکٹرز کا انتخاب ہو گا اسی روز نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ حکام کے بتایا کہ موجودہ پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ آئندہ انتخابات میں بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ دریں اثناءپی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ ورلڈ بلائنڈکرکٹ کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ فروری میں متوقع ہے جس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس کی جگہ کا تعین ابھی نہیں ہوا، آئندہ چند دنوں میں جگہ کا انتخاب کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے ملک میں مختلف ڈومیسٹک ایونٹس کا انعقاد کیا جس میں نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں، انہیں بین الاقوامی مواقع فراہم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کےلئے پی بی سی سی نے ابھی سے کھلاڑیوں کو تیار کیا ہے اور ورلڈ کپ میں ان سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔