جمعرات - 2 فروری - 2023

پاکستان ریلوے کا کراچی سرکلر ریلوے بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے 16 نومبر سے کے سی آر کو مرحلہ وار بحال کر رہی ہے، ابتدائی طور پر کے سی آر کو لانڈھی سے اورنگی تک چلایا جائیگا۔
سرکلر ریلوے کے اوقات صبح 7 سے10 اور دوپہر ایک سے 4 بجے ہوں گے، روزانہ 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی ۔ مکمل سفر 60 کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے ہو گا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ پاکستان میں آج ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) پر پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا ؟ محکمانہ خط بازی کی گئی لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ عدالت نے سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ کیوں فعال نہیں ہوا ؟ عدالت نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو بھی ذاتی حیثیت سے پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اب بات صرف یہاں تک نہیں رکے گی اب سب کو بلائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی بلا لیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔