پیر - 3 اکتوبر - 2022
پی ایس ایل 5

پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے۔۔ لاہورقلندرزکی مسلسل تیسری فتح۔۔ پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست ۔۔ قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب

 (اسلام آباد (ولید بن مشتا ق سے
پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے۔۔ لاہورقلندرزکی مسلسل تیسری فتح۔۔ پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست ۔۔ قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب ۔۔
پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلوں میں لاہورقلندرز نے بازی پلٹ دی ۔قلندرز کی مسلسل تیسری فتح ۔ پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست ۔۔قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ۔پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 24 ویں میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا ۔ بینٹن صفر پر پویلین لوٹے ۔ لیونگ اسٹون4 رنز اور کامران اکمل12 رنز بنا کر سمٹ پٹیل کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔ حیدر علی اور شعیب ملک نے پشاور زلمی کی ٹیم کو سہارا دیا اور 116 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔شعیب ملک نے 37 گیندوں پر 56 بنائے ۔حیدر علی نے 43 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی ۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 20اوورز میں 187 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سمت پٹیل نے 2 جبکہ دلبر حسین اور ڈیوڈ ویزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز 187 رنز کے تعاقب میں میدان میں اترے تو کپتان سہیل اختر نے فخر زمان کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 50 رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی۔ سہیل اختر آوٹ ہوئے تو کرس لین اور فخر زمان نے 96 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔148 کے مجموئی اسکور پر فخرزمان63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے بریتھ ویٹ نے ایک ہی اوور میں قلندرز کے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس کے بعد میچ میں پشاور کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ۔ قلندرز کے محمد حفیظ اور مایہ ناز بلے باز بین ڈنک بھی چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل میچ کو آخری اوور تک لے جانے میں کامیاب ہوئے جہاں ڈیوڈ ویزے نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی 5 سالہ تاریخ میں پہلی بار پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی ، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز سب کے لیے مشکل مرحلہ آن پہنچا ہے ۔ کوئی بھی ٹیم اگر اب میچ ہاری تو ایونٹ سے آوٹ ہونے کے امکانات موجود ہیں ۔ لاہور قلندرز جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز کا مقابلہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ لاہور قلندز کی ٹیم 8 میچ کھیل چکی ہے جن میں سے 4 میں شکست اور 4 میں کامیابی ملی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 8 پوائنٹس اور 0.019- کے رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ کراچی کنگز نے ابھی تک 7 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح ، 3 میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ رہا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی 7 پوائنٹس اور 0.294- کے رن ریٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔