پیر - 3 اکتوبر - 2022

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے آفیشل گانے’’تیار ہیں‘‘ کی عوام پذیرائی نا ہونے پر اسلام آباد والوں نے پی ایس کے لیے’’پی ایس ایل نو کرنا اے ون ‘‘ کے ٹائٹل سے اپنا گانا ریلیز کر دیا.بیوروچیف اسلام آباد ولید بن مشتاق کی رپورٹ ۔

 (بیورو چیف اسلا م آباد ولید بن مشتاق ) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے آفیشل گانے’’تیار ہیں‘‘ پر شائقین کرکٹ کو زرا نہ بھایا ایسے میں اسلام آباد والوں نے پی ایس کے لیے’’پی ایس ایل نو کرنا اے ون ‘‘ کے ٹائٹل سے اپنا گانا ریلیز کر دیا ۔
پی ایس ایل 5 کا آفیشل گانا ’’تیار ہیں‘‘ کچھ عرصہ قبل ریلیز کیا گیا جسے پاکستان کے 4 بڑے گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اورعاصم اظہر نے مل کر گایا ہے۔ تاہم گانے کی ریلیز کے بعد بہت سے لوگوں کی امیدیں مایوسی میں بدل گئیں کیونکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل کا نیا گانا لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔ ایسے میں اسلام آباد کے مقامی گلوگار نے اپنا گانا ریلیز کر دیا ۔ مقامی گلوگار عقیل شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت محنت پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا ریلیز کیا ہے امید ہے شائقین پنجابی دھنوں سے تیار کیا جانے والا پی ایس ایل 5 کا یہ گانا پسند کریں گے ۔ گانا ’’پی ایس ایل نو کرنا اے ون ‘‘ کے ٹائٹل سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔ عقیل شاہ کہتے ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بہت خوش ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بھال ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے انکا یہ گانا کرکٹ متوالوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ عقیل شاہ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں پی ایس کے لیے مزید گانے بھی تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم ابھی فنڈ کی کمی کے باعث وہ سپورنسر کے رابطوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ عقیل شاہ کا یہ گانا انہوں نے کسی سپورنسرشپ کے بغیر اپنی محنت سے تیار کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔