منگل - 4 اکتوبر - 2022

پاکستان سپر لیگ 5:ملتان ،لاہور ،پشاور اور کراچی کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئں ۔ اسلام آباد کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر

پاکستان سپر لیگ 5۔ملتان ،لاہور ،پشاور اور کراچی کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئں ۔ اسلام آباد کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر۔ سیمی فائنلز 17 مارچ اور فائنل 18مارچ کو کھیلا جائے گا ۔پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز 17 مارچ کو قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں ۔ پہلے سیمی فائنل میں دن دو بجے پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ملتا ن سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا ۔ دوسرا سیمی فائنل بھی17 مارچ کو ہی شام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل کا سیمی فائنل کھیلے گے۔ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ شام7 بجے قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ ا س سے قبل پی ایس ایل 5 کے 29 ویں لیگ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف دیا ۔ قلندرز نے اننگ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا ۔کرس لین نے 55 گیندوں پر 113 رنز بنا ئے اور ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا ۔ پی ایس ایل فائیو کے 30 ویں اور آخری لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم اس فتح کے باوجود کوئٹہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 151 رنز کا ہدف دیا جو کوئٹہ نے 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے شین واٹس 66 رنز کے ساٹھ ٹاپ اسکورر رہے۔ خرم منظور نے 40 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پی ایس کا پلے آف مرحلہ ختم کر دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی آمد بھی روک دی گئی ہے۔ لاہور میں ہونے والے بقیہ میچوں میں بھی ٹیمیں خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گی۔شائقین کرکٹ ٹیلی وژ ن اسکرینوں پر تمام میچز براہ راست دیکھ سکتے ہیں

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔