منگل - 4 اکتوبر - 2022
اے سی جی سی

پاکستان میں سیاحت کو فروغ کے لیے قونصلیٹ پاکستان کا اہم اقدام ایشین قونصل جنرلز کلب (اے سی جی سی) کے بینر تلے قونصل جنرل جدہ خالد مجید کی رہائش گاہ پر پہلی بار پاکستانی فلم “موٹرسائیکل گرل” کی نمائش کا اہتمام کیا گیا –

جدہ:(نورالحسن گجر سے)جدہ میں تعینات ایشیائی ممالک کے قونصلیٹ اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے اپنے ممالک کی فلموں کی نمائش کرتے رہتے ہیں۔ قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی رہائش گاہ میں منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں ، سعودی اور پاکستانی کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ فلم میں دکھائے جانے والے ، پاکستان کے شمالی علاقوں کی قدرتی مناظر کو شرکا نے بہت پسند کیا۔قونصل جنرل خالد ماجد نے اپنے ابتدائی کلمات میں شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انکی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انڈونیشیا کے قونصل جنرل، جو اے سی جی سی کے موجودہ صدر ہیں، کا بھی شکریہ ادا کیا جو فورم کو متحرک رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کواس کو فورم کے سامنے اپنی فلمی ثقافت کی نمائش کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ایک لڑکی زینت عرفان کی سچی آپ بیتی ہے جو اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لئے موٹرسائیکل پر اکیلے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر کرتی ہے اور پورے نادرن ایرا کی سیر مکمل کرتی ہے جس میں پاکستانی کی خوبصورتی کو دیکھایا گیا ہے فلم سے قبل سفارتکاروں کے لیے پاکستانی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھاتمام مہمان ایشین سفارتکار و پاکستانی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔اورپاکستان بریانی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔