منگل - 4 اکتوبر - 2022

پاکستان میں کرونا وائرس کے 9نئے کیسز رپورٹ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق مریضوں کی کل تعداد 16 سے تجاوز کر گئی۔۔.ولید بن مشتاق کی رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ کراچی میں کرونا وائرس کے9نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کل مریضوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے حوالے سےتازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر شاہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت پاک فوج اورصوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئےکوشاں ہیں۔قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ہوائی اور زمینی راستوں پر اسکریننگ کے نظام کو موثر اور مضبوط بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے پاکستانیوں کو ان کی رہائش تک پہنچانے کے بعد خیریت سے با خبر رہنے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25سے زائد ہے اور ان میں سے اکثریت ان مریضوں کی ہے جو بیرون ملک سفر کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔ تاہم معاون خصوصی صحت نے اپنے حالیہ ایک ٹویٹ میں 16 کیسز کی تصدیق کی ہے۔معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نےکراچی میں مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 نئے رپورٹ ہونے والے کیسز پہلے سے تصدیق شدہ کیس کے کنکشنز ہیں۔ دوسری جانب قطر نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سے فضائی رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ پاکستان سے قطر کے لیے پروازیں منسوخ سیاحتی ویزے پر قطر میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔