اتوار - 2 اکتوبر - 2022
فوٹو:امت نیوز

پاکستان کبڈی فیڈریشن اور پنجاب حکومت کی طرف سے منعقدہ کبڈی2020 کپ میں شرکت کے لئے،ایران،آزربائیجان اور جرمنی کی ٹیموں کی آمد

لاہور:پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ 2020کا میدان سجانے کے لئے کبڈی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ایران،آزربائیجان اور جرمنی کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔باقی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ بھی جارہی ہے ۔صوبائی وزیر کھیل تیمور احمد بھٹی نے عندیہ دیا ہے کہ شائقیین کبڈی کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ اس ایونٹ کو مدتوں یاد رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گی،کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اوریہ کپ کھیلوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اس سلسلے میں میزبانی کی تیاریاںن مکمل ہیں ۔

کبڈی کے 14مقابلے پنجاب سٹیڈیم لاہور ، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 8اور2مقابلے ظہور الہی سٹیڈیم گجرات میں ہونگے۔

9فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگا۔

کبڈی کپ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔