اتوار - 2 اکتوبر - 2022

پاکستان کیمونٹی جدہ کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام ،تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید.. نورالحسن گجر کی رپورٹ

جدہ (نورالحسن گجر سے )پاکستان کیمونٹی جدہ کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے ۔

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق تقریبات کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کمیونٹی جدہ کی جانب سےیوم یکجہتی کشمیر سے متعلق تقریب میں مختلف طبقہ فکر کے پاکستانیوں اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام میں سکول کے بچوں ایمان منیر نے نعت، عبدالرحمن اور شیراز نے کشمیری ترانہ، اور 8 سالہ بچی افنان منیر نے پرجوش تقریر کی۔ اس کے علاوہانجینئر نیاز احمد نے مسئلہ کشمیر کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ڈاکٹر کریم بیسائی نے نظم پیش کی۔قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کمیونٹی کے اس پروگرام کو سراہا اور کہا کہ ہر پاکستانی دنیا کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ شیخ رضوان سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا کے اندر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی وجہ سے ہمیں اقلیتوں سے ہمدردی ہے لیکن یہ انڈیا کا داخلی مسئلہ ہے جبکہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ قونصل جنرل اور مندوبOIC نے کہا کہ آئندہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔