پیر - 6 فروری - 2023

پاکستان کی تاریخ کی سب سے’’مہنگی شادی‘‘مہنگی پڑگئی

پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی شادی کرنے والے مشکل میں پھنس گئے،ایف بی آرنے ماسٹرٹائلزکو نوٹس جاری کردیا۔

پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی اور شاہی شادی ماسٹر ٹائلزگروپ کےبیٹے اور پیکیجزکمپنی کے مالک کی بیٹی کی شادی انتہائی شان و شوکت سے ہوئی۔

پاکستان جیسے غریب ملک میں ایک مختاط اندازے کے مطابق اس مہنگی شادی پر200 کروڑ روپےلاگت آئی سوشل میڈیا پر تصاویراورویڈیوزوائرل ہونے کے بعد منہگی ترین شادی کے چرچوں کے بعد ایف بی آرنے نوٹس لے لیا، ایف بی آرکی جانب سے معروف کاروباری گھرانے سے اخراجات اورذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک پاکستانی شادی کی تقریب کے کچھ روز سے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی۔

تقریب پر مبینہ طورپرکروڑوں روپے کے اخراجات آئے۔ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی تصاویراور خبروں کے بعد اب ایف بی آر نے اس حوالے سے نوٹس لے لیا ہے۔ ایف بی آرکی جانب سے معروف کاروباری گھرانے کو نوٹس بھیج کراخراجات اورذرائع آمدن کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

تقریب میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوئے جبکہ عاطف اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں آئے ۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیوزاورتصاویر میں فردوس عاشق اعوان اورابرارالحق بھی دکھائی دیئے ۔

شادی میں راحت فتح علی ،عاطف اسلم اورعارف لوہارکی براہ راست پرفارمنس نے تقریب کو چارچاند لگائے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔