اتوار - 2 اکتوبر - 2022

پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید کی گورنر مکہ مکرمہ ،شہزادہ خالد بن فیصل آل سعود سے ملاقات قونصل جنرل نے پاکستانی مشن اور مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو دی جانے والی تمام سہولیات پر شکریہ ادا کیا

 نورالحسن گجر سے۔۔جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے، گورنر مکہ مکرمہ ،شہزادہ خالد بن فیصل آل سعود سے ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے پاکستانی مشن اور مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو دی جانے والی تمام سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔شہزادہ خالد بن فیصل نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے پاکستان کے گزشتہ دوروں کے حوالے سے خوشگوار یادوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کے مابین انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کاذکر کرتے ھوئے کہا کہ ان کی بنیاد خواص سے لے کر عوام تک پھیلی ھوئی ھے۔

دونوں کے درمیان پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور اور آئندہ حج انتظامات بھی زیربحث آئے۔ قونصل جنرل نے گورنر مکہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے قبول کرلیا گیا۔

جناب خالد مجید نے شاہ فیصل سے منصوب فیصل مسجد ، اسلام آباد کی ایک پینٹنگ بھی گورنر مکہ کو پیش کی۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔