جمعرات - 2 فروری - 2023

پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پرپورا اتری۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپورانداز میں کی ہے اورجب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وارکالج لاہورکا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق نے پاک فوج کے سربراہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگارہ شہداء پرحاضری دی اور فاتحہ کی، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جنرل قمر جاوید باوجوہ نے نیول اسٹاف کورس کے شرکا اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوی وارکالج میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی ٹریننگ کی جاتی ہے، پاک بحریہ کی تعریف جرات اوربہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپوراندازمیں کی ہے اور جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری اور اسے سبق سکھایا۔ آرمی چیف نے خطاب میں سیکیورٹی چیلنجز جیواسٹراٹجک صورتحال اوردستیاب مواقع پراظہارخیال کیا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔