پیر - 3 اکتوبر - 2022

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی برمنگھم میں برٹش جونئیراوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شریک جونیئر اسکواش ٹیم سے ملاقات

 اسلام آباد ۔  (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے برمنگھم میں کھیلے جانے والی برٹش جونئیراوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شریک جونیئر اسکواش ٹیم سے ملاقات کی، ائیر چیف جو کہ پاکستان ا سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے اس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی اور انکو انعامات سے نوازا۔ حمزہ خان کو انڈر 15ٹائٹل جیتنے پر پانچ لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ قوم کو نوجوان اسکواش پلئیر حمزہ خان پر فخر ہے جنہوں نے آٹھ سال بعد ملک کو یہ اعزاز دلایا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سہولیات فراہم کرنے پر کوچز کی سخت محنت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان ا سکواش فیڈریشن کی اس کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔