منگل - 4 اکتوبر - 2022

پرچون اور ادویات کے اسٹور بند نہیں کیئے جائیں گے اور افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ26   فروری سے آج تک  کورونا کی صورت حال پر نظر رکھنے اور لائحہ عمل تشکیل دینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک فورس میٹینگ کی جا رہی ہیں، جس میں وزی اعلی سندھ سمیت دیگر وزراء اور ماہران باقاعدہ حصہ لے رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا آئسولیشن وارڈ سکھر لیبر کالونی؛ جو کہ 2048 بیڈ پر مشتمل ہے؛ قائم کیا جس کی مدد سے کورونا وائرس کے متاثرین کو 14 دن کی آبزرویشن میں رکھا جائیگا۔

"سکھر میں گزشتہ رات 12بجے تک 291 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، جن میں سے 110 کے نتائج میں سے 50 کے نتائج پوزیٹو آئے ہیں۔”

“حکومت سندھ نے کراچی میں دو مکمل آئسولیشن وارڈ تعمیر کرنے کے علاوہ سب سے بڑی کورنٹائن اور اسکریننگ سنٹر قائم کیے اور وفاقی حکومت کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مفید مشورے بھی دیے۔”

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔