پیر - 6 فروری - 2023

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل

اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسے کےلیے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے،پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کےلیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے اور10 ہزارکے قریب جلسے کے شرکا کےلیے کرسیاں لگائی جائیں گی۔

اس ضمن میں ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ علاقہ پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کو ہدایت کی تھی کہ وہ لائے جانے والے کنٹینرزآج نہ لگائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت سے کہا تھا کہ وہ لائے جانے والے کنٹینروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے اس سلسلے میں علاقہ پولیس سے کہا کہ لائے جانے والے تمام کنٹینرز جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ لائے جانے والے کنٹینرز راستے میں رکھنے کےلیے نہیں لائے گئے ہیں،پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کی زیرنگرانی کارکنان لائے جانے والے کنٹینرز کو لگانے میں مصروف ہیں۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔