بدھ - 30 نومبر - 2022
پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.
پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا نوجوان.... فائل فوٹو

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان کورائی کا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک
تفصیلات کے مطابق پنوعاقل دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان کورائی میں سے نوجوان فرحان علی ولدیت تاجن خان کورائی شہر کی طرف آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے اور موبائل فون بھی بند ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کے بڑے بھائی منصور علی کورائی نے مقامی تھانہ پر این سی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور ایس ایس پی سکھر کو بھی ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے اور ساتھ ساتھ اغواہ کا شک بھی کیا جا رہا ہے ایسی صورت حال کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے جبکہ مذکورہ گاؤں میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مذکورہ نوجوان گھر والوں سے ناراض ہو کر نکلا ہے رابطہ کرنے پر مقامی تھانہ پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ہے

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہونے لگا، عوام پریشان غریب گھرانوں کی عورتیں انتظار کرنے لگی، اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ

پنوعاقل: یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہونے لگا، عوام پریشان غریب گھرانوں کی عورتیں انتظار کرنے لگی، اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ

پنوعاقل(نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق پنوعاقل سٹی میں موجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہورہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔