اتوار - 2 اکتوبر - 2022

پنوعاقل:مرحوم شاعر وفا بلو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،سندھی ادب میں مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا.مراد عباسی کی رپورٹ

پنوعاقل(نامہ نگار) وفا بلوسندھی زبان اور سندھی ادب کے شاعر تھے، سندھی ادبی سنگت اور دوسری تنظیموں کے پلیٹ فارم سے سندھی زبان اور سندھی ادب کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار حال ہی میں فوت ہونے والے شاعر ادیب استاد وفا بلو کی یاد سندھی ادبی سنگت پنوعاقل کی جانب سے تعزیتی اجلاس میں کیا گیا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شاعر بیخود بلوچ کی سربراہی میں ہوا جس مہمان خاص گل گھنجیو اور عاقب لطیف بلو تھے اعزازی مہمان طور شاعر گل بخاری اور فضل انڈھڑ کو بلایا گیا اس موقع پر پروفیسر صفر کلہوڑو، ناصر چاچڑ، امداد جسکانی، امر ساحل، امداد مہر، مشتاق چاچڑ، خادم بلو، رشید چنہ اور مہران ملک و دیگر مقررین نے اظہار تعزیت و تاثرات پڑھے انہوں نے کہا کہ مرحوم شاعر وفا بلو سندھی ادب کے بے لوث خدمت گار تھے انہوں نے دوستوں کی منافقیوں کو برداشت کرکے بھی ادب اور زبان کی خاطر دوستوں سے ہاتھ ملایا انہوں نے مذید کہا کہ وہ ایک دلیر سچے شاعر تھے دکھ تکلیف ہوتے ہوئے بھی مایوس نہیں ہوئے تھے ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی آخر میں مرحوم شاعر کے بیٹے عاقب لطیف بلو نے کہا کہ میرے والد بہترین شاعر تھے.

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔