منگل - 31 جنوری - 2023
پنوعاقل: سانگی تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، ایک شخص جانبحق، چار افراد زخمی

پنوعاقل: سانگی تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، ایک شخص جانبحق، چار افراد زخمی

پنوعاقل(نامہ نگار) سانگی تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، ایک شخص جانبحق، چار افراد زخمی
نامعلوم افراد نے فوت ہونے والے مسافر کی جیب کاٹ کر پیسے اور قیمتی سامان نکال لیا، ایمبولینس ڈرائیور
تفصیلات کے مطابق پنوعاقل سانگی تھانہ کی حدود میں کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ چار سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں فوت شدہ مسافر کی نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال پہنچایا گیا سرکاری ایمبولینس کے ڈرائیور عبدالجبار قاضی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جب میں جائے وقوع پر پہنچا تو فوت ہونے والے مسافر شخص کی نامعلوم افراد نے جیب کاٹ کر قیمتی سامان نکال ہے نعش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے جائے وقوع سے مذکورہ مسافر کوچ کا ڈرائیور آنے والی کوچ میں چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ دادلوۓ پولیس تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور اور مدد کرنے والی مسافر کوچ کے ڈرائیور اور کوچ کو بھی تحویل میں لے لیا ہے.

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔