اتوار - 2 اکتوبر - 2022

پنوعاقل: شہر میں بجلی کے ڈائریکٹ کنیکشنز کی بھرمار، انتظامیہ خاموش، چیف سیپکو سے کارروائی کا مطالبہ.نمائندہ خصوصی مراد عباسی کی رپورٹ

پنوعاقل(مراد عباسی سے) شہر میں بجلی کے ڈائریکٹ کنیکشنز کی بھرمار، انتظامیہ خاموش، چیف سیپکو سے کارروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پنوعاقل شہر میں بجلی کے ڈائریکٹ کنیکشنوں کی بھرمار شہر کے مین چوک بائیجی چوک اورارد گرد کے علائقوں اور مارکیٹ میں دو درجن سے زائد عام دوکانوں میں ڈائریکٹ کنیکشن بھاری رشوت کے عیوض چل رہے ہیں اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بائیجی چوک کا ایریا کمرشل ایریا بتایا جاتا ہے کیونکہ یہ قومی شاہراہ پر واقع ہے یہاں پر مقرر لائین مین بہت پرانے ہیں اور بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ منتھلی اسی کمرشل ایریا سے سیپکو واپڈا پنوعاقل کے ایس ڈی او، لائین سپریڈنٹ و عملے اور دیگر افسران کو ہر ماہ رشوت جاتی ہے اس کے علاوہ پورا شہر بجلی چوروں لپیٹ میں ہے ایک ہفتہ قبل نئے مقرر ہونے والے ایس ڈی او سیپکو سعید احمد شیخ کو بجلی چوروں اور کرپٹ لائین مینوں کا سامنا ہے شہر کی سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں ڈاکٹر مشتاق احمد عباسی، محمد اشرف ملک، و دیگر شہریوں نے چیف سیپکو واپڈا سکھر سے اپیل کی ہے کہ جن علائقوں میں کرپٹ لائین مین مقرر ہیں ان کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور اعلیٰ سطح پر انکوائری ٹیم مقرر کرکے انکوائری کرائی جائے اور بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔