اتوار - 2 اکتوبر - 2022

پنوعاقل کے قریب کے قریب مہیسرو پولیس نے گولارچی سے پنجاب جانے والی بارات کو آگے جانے سے روک دیا، دو دولہے دو دلہن سمیت درجنوں باراتی سخت پریشان،

پنوعاقل(مراد عباسی)  پنوں عاقل کے قریب کے قریب مہیسرو پولیس نے گولارچی سے پنجاب جانے والی بارات کو آگے جانے سے روک دیا، دو دولہے دو دلہن سمیت درجنوں باراتی سخت پریشان،
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گولارچی شہر سے پنجاب کے شہر واپسی جانے والی بارات کو پنوعاقل کے قریب مہیسرو پولیس نے روک لیا ہے اور آگے جانے سے منع کردیا ہے بارات میں دو دولہے میاں دو دلہن اور دو درجن سے زائد باراتی شامل ہیں کرونا وائرس کے سبب شہر لاک ڈاؤن ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جبکہ دولہے میاں راشد حسین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں وائرس سے کلئیر قرار دیکر ایس ایس پی ضلع بدین نے لیٹر جاری کرکے پنجاب کیلئے روانہ کیا تھا لیکن پنوعاقل مہیسرو پولیس چوکی انچارج و عملے نے بلا وجہ گذشتہ رات سے روک لیا ہے انہوں نے مذید بتایا کہ ہم بھوکے پیاسے بے یارو مددگار بھیٹے ہیں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی پنوعاقل لیاقت علی عباسی نے بتایا کہ میرے علم میں کوئی ایسا واقع نہیں ہے رپورٹ لی جا رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی (ریجن) سکھر، ڈی آئی جی سکھر(ڈویژن) ایس ایس پی پولیس سکھر سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اپنے گھروں کی طرف روانہ کیا جائے.نمائندہ نے مزید بتایا کہ لوگ اجازت اور کونا ٹیسٹ کلئیرنس کے بعد شادی میں شامل ہوئے تھے

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔