بدھ - 1 فروری - 2023
پنوعاقل: یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہونے لگا، عوام پریشان غریب گھرانوں کی عورتیں انتظار کرنے لگی، اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ

پنوعاقل: یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہونے لگا، عوام پریشان غریب گھرانوں کی عورتیں انتظار کرنے لگی، اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ

پنوعاقل(نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق پنوعاقل سٹی میں موجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہورہا ہے غریب آباد محلہ میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج انعام مگھنہار کی ملی بھگت سے سرعام یوٹیلیٹی اسٹور سے گھی چینی آٹا دالیں و دیگر سامان یوٹیلیٹی اسٹور میں موجود پرائیویٹ ملازمین کی ملی بھگت سے شہر میں موجود پڑچون مافیا کے بڑے دکانداروں کو فروخت کیا جا رہا ہے گذشتہ روز مذکورہ یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج انعام مگھنہار کی ملی بھگت سے ایک پرائیویٹ ملازم شہر کے ایک بڑے پرچون ڈیلر دوکان دار کو سرعام دن ڈھاڑے درجنوں گھی کے کاٹن بھاری رشوت کے عیوض فروخت کئے گئے اور شہریوں نے موقع واردات پر یوٹیلیٹی اسٹور سے گھی کے کاٹن لینے والے پڑچون ڈیلر کو پکڑنے کی کوشش تو مذکورہ ڈیلر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا شہریوں کی جانب سے ایسی اطلاعات سٹی تھانہ پوليس اور ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹور (ریج) سکھر کو بھی دی گئی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے دوسری جانب غریب آباد محلہ میں موجود یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج انعام مگھنہار کی جانب سے غریب گھرانوں کی آنے والی خواتین کو سامان دینے کے بجائے ان کو باہر بٹا دیا جاتا ہے اور خواتین سے بدتمیزی روزانہ کا معمول بن چکا ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج نے پرائیویٹ طور پر چار سے زائد پرائیویٹ ملازمین کو رکھا ہوا ہے جن سے یوٹیلیٹی اسٹور میں آنے والے سامان کو پڑچون مافیا ڈیلرز کو فروخت کراتا ہے اور ان پرائیویٹ ملازمین کو روزانہ رشوت کے طور پر بھاری وظیفہ دے رہا ہے ایسی صورت حال کے بعد شہریوں میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے پنوعاقل شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں ڈاکٹر مشتاق احمد عباسی، عنایت الله آرائیں، قاری نظیر سمیجو، فقیر عبدالملک سمیجو، کامریڈ مجیب بھٹو، راجہ رحیم بھٹو، صدیق قصائی، سجاد حسین جلالی و دیکر شہریوں نے ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، ایم پی اے جام اکرام داریجو، کمشنر/ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت اعلی حکام سے فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج و پرائیویٹ عملہ اور پرچون مافیا ڈیلر کے خلاف قانونی کارروائی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔