منگل - 4 اکتوبر - 2022

پنوں عاقل پہنچنے پر سردار یاسین ملک کا شاندار استقبال کیا گیا ملک برادر ی کی جانب سے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں.

پنوعاقل(نامہ نگار مراد عباسی ) پہنچنے پر سردار یاسین ملک کا شاندار استقبال کیا گیا ملک برادر ی کی جانب سے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئ،
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنوعاقل ملک برا دری کے سردار یاسین ملک نے کہاہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازنے والے ڈا کٹر عبدالقدیر خان ملک برادری سے تعلق رکھتے ہیں اتنی بڑی شخصیت کا ہمیں اعزاز حاصل ہے یہ ہماری برادری کے لئے بہت بڑی بات ہے یہ بات انہوں نے مقامی ہو ٹل میں ملک برا دری کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر استاد شبیر ملک، استاد جاوید حمید قریشی، افضل ملک، سجاد حسین ملک، نوجوان وسیم ملک، اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک کی وجہ سے ملک ایٹمی طاقت بنا آج ہم ایٹمی طاقت کی بدولت دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں ایٹمی طاقت کی حیثیت سے ڈا کٹر عبدالقدیر خان ملک کا بڑا کردار ہے انہوں نے کہا ملک برا دری کی جا نب سے قائم فلاحی مرکز کے لئے 25 سلائی مشینیں اور 10 کمپیوٹر دیئے جا ئیں گے سلائی مشینیں بیوہ اور نادار خواتین میں تقسیم کی جائیں گی جب کہ کمپیوٹر ملک برا دری کے ہونہار طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے برادری کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ برادری کے نادار اور مساکین کی مالی مدد کریں اس سے پہلے سردار یاسین ملک کا پنوعاقل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ملک برا دری کی طرف سے ان کو بوسکی کپڑے کی پگڑی بھی پہنائی گئی.

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔