( زوہیب عتیق )
ڈسٹرکٹ ایسٹ PIB پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز ۔ نقدی مسروقہ موٹر ساٸیکل ۔ موبائل فونز و دیگر قیمتی اشیا برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع
تفصیلات کے مطابق
ایڈیشنل آٸ جی کراچی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف زمین تنگ کردینے کی ہدایات ایس ایچ او PIB شاکر حسین نے پولیس ٹیم تشکیل دیکر جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن شروع کردیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او PIB شاکر حسین کی سربراہی میں درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم کو دھر لیا ملزم شہروز عرف چیچی ولد جہانزیب کے قبضے سے 1440 گرام چرس ۔ غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز ۔ نقدی ۔ موبائل فونز ۔ موٹر ساٸیکل و دیگر قیمتی اشیا برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے