پیر - 6 فروری - 2023
پیپلزپارٹی سندھ کارڈکھیل کرنفرت پیداکرتی ہے۔فردوس شمیم نقوی

پیپلزپارٹی سندھ کارڈکھیل کرنفرت پیداکرتی ہے۔فردوس شمیم نقوی

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ تفرقہ بازی سندھ حکومت کی عادت بن چکی ہے، سندھ حکومت وفاق کیخلاف نفرت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ کے حوالے سے ہمیں تنقیدکانشانہ بنایاگیا،تفرقہ بازی سندھ حکومت کی عادت بن چکی،سندھ حکومت ایساتاثردیتی ہے کہ انہیں حقوق نہیں مل رہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ کارڈکھیل کرنفرت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہے،وزیراعلیٰ کورونااورمیں وزیراعلیٰ کوروتاہوں۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ سرتاج تھیبوخان پرڈی ایس پی کے قتل کاالزام ہے،2018 میں سرتاج تھیبوکیخلاف ایف آئی آرکٹی،ہم اگرمرجائیں تواس کے ذمے داربھی سرتاج تھیبوخان ہوں گے،انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ پیپلزپارٹی کے آئی جی بنے ہوئے ہیں، ان کوسندھ پولیس کا آئی جی ہوناچاہیے۔

sourcelink

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔