جمعرات - 2 فروری - 2023

پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزارملازمین کوگھربھیجنے کی تیاری

پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دے گی۔

دستاویز کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لیے والنٹری سیپریشن اسکیم تیارکی گئی ہے، پی آئی اے نے سکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے، وی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں گی، والنٹری سیپریشن سکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ ملازمین کو گھر بھیجنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی، پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لیے ملازمین کی تعداد7 ہزار500 تک رکھنے کا پلان بنایا گیا، پی آئی اے کے ایک جہاز کے ساتھ صرف 250 ملازمین ہوں گے، پی آئی اے ملازمین کے ریٹائرمنٹ اخراجات کا معاملہ ای سی سی میں زیرغورآئے گا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔