منگل - 31 جنوری - 2023

پی آئی اے نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزنےعمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اورمدینہ منورہ جانے کے لیے عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جو31 دسمبر2020 تک لاگو رہے گی۔

ترجمان  پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا، جدہ اورمدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹواکانومی کے لیے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقررکیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلو بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو 5 لیٹرزم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔

پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی  شروع کردی ہے جس کے تحت کم ازکم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کوسفرسے کم ازکم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لیے دستیاب ہیں۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔