اتوار - 2 اکتوبر - 2022

پی ایس ایل سیزن 5 اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہوم گراونڈ پر شکست کا سامنا ۔ پنڈٰی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ اپنے نام کر لیا۔

(اسلام آباد ولید بن مشتاق)
پی ایس ایل سیزن 5 اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہوم گراونڈ پر شکست کا سامنا ۔ پنڈٰی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ اپنے نام کر لیا۔ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہو گا لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ۔۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ فائیو کا 9 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا گیا ۔ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو اور راونچی نے اننگز کا آغاز کیا مگر صرف 11 رنز کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ گر گئی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 36 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ ملان 10 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولن منرو تھے جو 31 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ نئے آنے والے بلے باز کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان اور انگرام نے چوتھی وکٹ کیلئے 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 132 رنز تک پہنچا دیا ۔ جس کے بعد شاداب خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں وکٹ 157 رنز پر گری جب آصف علی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے انگرام نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 63 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 4 اور عماد بٹ 6 رنز بنا سکے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائل ملز نے 2،2 جبکہ محمد حسنین اور کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز حیسن روئے اور شین واٹسن نے 188 رنز ہدف کے تعاقب میں 41 رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا ۔ جس کے بعد شین واٹسن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 63 رنز پر گری جب احمد شہزاد 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ اعظم خان بھی ذیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 10 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے ۔ کپتان سرفراز احمد نے حیسن روئے کیساتھ ملکر چوتھی وکٹ کیلئے 23 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی مگر102 رنز کے مجموعی اسکور پر حیسن روئے ففٹی بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے ۔ ۔133رنز کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ نئے آنے والے بلے باز محمد نواز اور بین کٹنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چھٹی وکٹ کیلئے 57 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا ۔ بین کٹنگ 17 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 جبکہ محمد نواز 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔اسلام یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف ،احمد سافی عبداللہ نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔