پیر - 6 فروری - 2023

پی ایس ایل فائنل: اعصام الحق کس ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو؟

پی ایس ایل فائنل: اعصام الحق کس ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو؟

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی فائنلسٹ ٹیموں میں سے اپنی فیورٹ ٹیم کا نام بتادیا۔

ایک بیان میں اعصام الحق نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور قلندرز کو آل دی بیسٹ کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کی جیت کے لیے دعا گو ہوں، دیگر شہروں کے لوگ بھی اس بار لاہور قلندرز کی جیت دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ لاہوری ہوں، ہمیشہ سے ہی لاہور قلندرز کا سپورٹر رہا ہوں۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں اس بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہیں دونوں ہی طرف سے جیت کے دعوے سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز نے فائنل تک رسائی کے لیے کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری طرف میڈیا سے گفتگو میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو متوازن قرار دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ میچ کے دوران سینئر کھلاڑی محمد حفیظ سے مشاورت کرتے ہیں۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔