
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے پلے آف مرحلے کا ہفتے سے آغاز ہورہا ہے جہاں ٹیمیوں کی تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایلیمینٹر 1 میں لاہور قلندر کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا جبکہ کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
ورچوئل پریس کانفرنس میں لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم جیت کے سلسلے کو برقرار رکھے گی۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کہتے ہیں کہ حریف سے مقابلے کے لیے بہترین حکمتِ عملی بنائی ہے۔
فاسٹ بولر حسن علی مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے ہر ٹیم سے مقابلے کے لیے بہترین حکمت علمی تیار کی ہے۔