اتوار - 2 اکتوبر - 2022

پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈرین سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا، پی سی بی ڈیرن سیمی کی پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے لئے باعث اعزاز ہے ، چیئرمین پشاور

کراچی۔  (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈرین سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹویٹر پر موجود اپنی آفیشل پی سی بی میڈیا گروپ میں ہفتہ کو ٹویٹ کیا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈرین سیمی کو ان کی پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ڈرین سیمی پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کی نہ صرف نمائندگی کرتے ہیں بلکہ کپتان بھی ہیں۔ وہ پی ایس ایل ون سے لیکر پی ایس ایل فائیو تک مستقل طور پر پشاور زلمی کے پانچویں مرتبہ کپتان نامزد کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے لیے باعث اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹ کیا کہ صدر مملکت کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کرکٹ کے بے پناہ خدمات پر اعزازی شہرت اور اعلی ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنیوالے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنا پشاور زلمی اور پاکستان کے تمام کرکٹ شائقین کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ صدر مملکت کا حقیقت میں کرکٹ اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔بلاشبہ اس مرد میدان کی خدمات پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمی کے حصے میں آیا کہ اسکے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلے ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہم اپنے چاہنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کے لئے شکر گزارہیں۔ پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ ڈیرن سیمی کی قیادت میں لاہور آیا تھا اور اس فائنل میں جہاں پشاور زلمی نے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی وہیں ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا بڑا قدم رکھاتھا۔ ڈیرن سیمی اپنی پشتو اور اردو ٹویٹس کے ذریعے پاکستانی شائقین کے دل میں بستے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمین بنانے والے ڈیرن سیمی کو ان کے پاکستانی شائقین ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔