منگل - 31 جنوری - 2023

پی ایس ایل 5: کنگز نے سپر اوور میں سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

پی ایس ایل: کنگز نے سپر اوور میں سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر کے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کنگز کے عماد وسیم نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اسکور برابر کیا تو میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جہاں اس کے بولرز نے حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔

ملتان سلطانز کے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ذیشان اشرف 21 اور خوشدل شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاہد آفریدی 12 اور ایڈم لائیتھ 9 رنز ہی بناسکے۔

سہیل تنویر نے اننگز کے اختتامی لمحات میں جارحانہ 25 رنز بنا کر ٹیم کو 141 کے ہندسے تک پہنچایا۔

کراچی کنگز کے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت ایک مقام پر میچ کراچی کنگز کی گرفت میں دکھائی دے رہا تھا، تاہم ملتان سلطانز کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے آگے نئے ٹیلنٹ کی ایک نہ چل سکی۔

بابر اعظم کے 65 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی سنبھل کر نہ کھیل سکا۔

تاہم کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اختتامی لمحات میں 16 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ٹیم اسکور برابر کروادیا تھا۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔