منگل - 4 اکتوبر - 2022

پی ایس سیزن 5، لاہور قلندرز کی ہوم گراونڈ پر دوسری شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت .

( اسلام آباد: ولید بن مشتاق سے ) پی ایس سیزن 5، لاہور قلندرز کی ہوم گراونڈ پر دوسری شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت ۔27 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگے دو سابق چیمپئنز ۔گلیڈی ایٹرز کریں گے وار یا اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی ایک اور شکار ۔ اہلیان پنڈی پی ایس ایل سیزن 5 کے پہلے میچ کی میزبانی کے لیے ہیں پرجوش ۔ ہوم گروانڈ پر ٹیم یونائیٹڈ کی ہو گی بھر پور سپورٹ ۔ قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 5 کے چوتھے روز کھیلے گے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندر نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رن کا ٹارگٹ دیا ۔ محمد حفیظ نے 57 گیندوں پر 98 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی ۔ 182 رنز کے تعاقب میں پہلے ہی اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹ گر گئی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان نے 29گیندوں پر52رنزاسکورکر کے ٹیم کو جیت کے قریب لانے کی کوشش کی ۔اسلام آباد یونائیڈ کی جانب سے باولر محمد موسی نے آخری وکٹ پر بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی۔ محمد موسی نے 154.55 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 11 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 شانداز چھکے کی مدد 17 رنز اسکور کیے جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کا سہرا بنے ۔ یونائیٹڈ کی ٹیم نے ہدف آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اگلے مقابلہ 27 فروری کو ہوم گراونڈ پنڈی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا ۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔